بونیر، یونیورسٹی سواڑی میں الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک دن یتیم کے نام پر ایک روزہ آرفن ڈونرز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا

منگل 1 مئی 2018 18:08

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2018ء) یونیورسٹی سواڑی میں الخدمت فاونڈیشن بونیر کے زیر اہتمام ایک دن یتیم کے نام پر ایک روزہ آرفن ڈونرز کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع بھر سے لوگوں اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر حبیب الرحمن خان تھے۔تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص ،جنرل سیکرٹری ملک فیروز ،ضلعی صدر زرفروش ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد رحمن اور فنانس سیکرٹری سید فخر عالم بھی موجود تھے،۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر حبیب الرحمن خان نے کہا کہ جماعت اسلامی محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے۔جو سال بھر عوام کی خدمت کیلئے پیش پیش ہوتے ہیں،۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیم الخدمت فاونڈیشن قدرتی آفات،یتیموں کی کفالت ،تعلیمی اخراجات اور بیواو،ْں کی مالی مدد کیلئے ہمہ وقت پیش ہوتے ہیں۔جس کا میں جتنا بھی تعریف کرلوں کم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے یتیم کی کفالت کرتے ہیں،وہ لوگ کامیاب ہونگے۔اور پاکستان کے علاوہ دنیا کے جس کونے میں بھی مسلمان مصیبت میں مبتلا ہو ان کی خدمت اور مدد کرنا ہم سب کا فریضہ ہے۔اور ان کی مدد کیلئے ہمیں سرگرم عمل ہونا چاہئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص نے کہا کہ بونیر میں تقریبا،ْ 7ہزاریتیم بچے الخدمت فاونڈیشن کے زیر کفالت ہیں۔

اور ہم یتیم بچوں کی کفالت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔کیونکہ نبی کریمؐکا ارشاد ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا اور میں قیامت میں ایک ساتھ ہونگے۔اور یتیموں کیساتھ اچھا برتاو،ْ کرنے والے اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ لوگوں میں ہے۔ان کے علاوہ تقریب سے الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر زرفروش خان ،صوبائی نائب صدر ملک پر ویز ،ڈاکٹر محمد رحمن ،حسین احمد صادق اور ڈاکٹر فضل اعظیم نے بھی خطا ب کیا۔اس موقع پر شرکاء نے دل کھول کر الخدمت فاونڈیشن کو چندہ دیا۔آخر میں مہمانان گرامی اور یتیم بچوں میں شیلڈ بھی تقسیم کئے گئے۔