شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی خواتین کیخلاف بیان پر معذرت

الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا عمران خان کو خیبر پختونخوا میں 11 نکات پرعمل درآمد کا موقع ملا تاہم انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا،سی پی این ای)کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

منگل مئی 21:29

شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کے پی ٹی آئی خواتین کیخلاف بیان پر معذرت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر اور وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی۔ شہبازشریف سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے وفد کی ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اگر وزیر قانون پنجاب کے بیان پر کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ الیکشن میں سب کو یکساں مواقع ملنے سے ہی پاکستان کا مستقبل تابناک ہوگا، عمران خان کو خیبر پختونخوا میں 11 نکات پرعمل درآمد کا موقع ملا تاہم انہوں نے فائدہ نہیں اٹھایا۔خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ کے خواتین کے بارے میں بیان پر تحریک انصاف کا سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

رہنما پی ٹی آئی علی زیدی نے کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران سوال اٹھایا تھا کہ کیا مریم نواز رانا ثناء اللہ کے بیان کی مذمت کریں گی شوکاز نوٹس دیں گی علی زیدی نے دھمکی دی تھی کہ اگر شہبازشریف نے بطور صدر ن لیگ اس بیان پر نے معافی نہ مانگی تو گورنر ہائوس کراچی پر خواتین کا احتجاج ہوگا۔

یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے 29 اپریل کو لاہور کے مینار پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے ادا کیے تھے جس پر پی ٹی آئی کا شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔