سکھر، پی پی مخالف جماعتوں کوآئندہ الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑیگا،محمد علی شیخ

پی پی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہے گی اسے عوام سے کوئی جدا نہیں کر سکتا شہری مسائل ہو یا ملکی مسائل پی پی نے ہمیشہ ایوان بالا میں ان مسائل کو پوری طرح سے آواز بلند کیا ہے، رہنما ء پاکستان پیپلز پارٹی

منگل 1 مئی 2018 21:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ پی پی مخالف جماعتوں کوآئندہ الیکشن میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑیگا پی پی عوامی جماعت ہے اور عوام میں رہے گی اسے عوام سے کوئی جدا نہیں کر سکتا شہری مسائل ہو یا ملکی مسائل پی پی نے ہمیشہ ایوان بالا میں ان مسائل کو پوری طرح سے آواز بلند کیا ہے کارکنان پی پی کا سرمایہ ہیں سماجی تنظیموں کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کے اقدام خوش آئند ہیں اللہ انکی عوامی خدمت قبول کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آغاز ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ پی پی سٹی کے پریس ترجمان چوہدری اظہر حسنین ، پی پی سٹی ورکر نصیر گوپانگ و دیگر پی پی رہنما ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آغاز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایڈوکیٹ غلام مرتضیٰ شیخ ،وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد لاشاری ، صدر آصف کھوکھر و دیگر نے انہیں اپنے دفتر آنے پر خوش آمدید کہا اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سمیت علاقہ معززین کو یقین دلایا کہ انکے مسائل ہمارے مسائل ہیں پی پی کے تمام منتخب نمائندگان سمیت عہدے دار اور کارکنان عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان کی شکایات جلد دور کرنے کی کوشش کرینگے قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما محمد علی شیخ ،پی پی سٹی کے پریس ترجمان چوہدری اظہر حسنین ، پی پی سٹی ورکر نصیر گوپانگ نے آغاز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایڈوکیٹ غلام مرتضیٰ شیخ ،وائس چیئرمین ایڈوکیٹ ارشاد لاشاری ، صدر آصف کھوکھر و دیگر کے ہمراہ یوسی 10شمس آباد میں گوپانگ برادری ، بروہی برادری سمیت اشرف کگھڑ سے تعزیت کی اور مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ،آمین ثمہ آمین۔