وانا میں جنگلی حیات اور جنگل کی حفاظت صرف سائن بورڈاورکاغذی کاروائی تک محدود

وانا سب ڈویژن میں ہزاروں پودے لگانے کے دعوے جھوٹ ہیں‘ جنگلات کی کٹائی بے دردی سے جاری تحصیل شکئی اور تحصیل برمل میں ٹمبرمافیا قیمتی درخت کاٹ کرکے کوئلے کی شکل میں ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کررہاہے

بدھ 2 مئی 2018 13:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2018ء) جنوبی وزیرستان وانا میں جنگلی حیات اور جنگل کی حفاظت صرف سائن بورڈاورکاغذی کاروائی تک محدود ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ جنگلات کی جانب سے دعوے توکیے جاتے ہیں کہ وانا سب ڈویژن میں ہزاروں کی تعدادمیں پودے لگائے ہیں لیکن عوامی حلقوں کے مطابق وانا سب ڈویژن کی مختلف تحصیلوں میں جنگلات کی کٹائی بے دردی سے جاری ہے تحصیل شکئی اور تحصیل برمل میں ٹمبرمافیا قیمتی قیمتی درخت کاٹ کرکے کوئلے کی شکل میں ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کررہاہے۔

دوسری جانب جنگلی حیات کی شکار پر پابندی ہونے کے باوجود پرندوں کا شکار ہورہاہے،آج تک کسی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، محکمہ جنگلات کا دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔عوامی حلقوں نے حکومت سے تحقیقات کامطالبہ کیاہے