Live Updates

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کے علاوہ سب سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 2 مئی 2018 19:22

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عمران خان کے علاوہ  سب سے سیکیورٹی واپس لے لی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مئی 2018ء ) :سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ سپریم کورٹ کے حکم پرتمام سیاسی شخصیات سے سیکیورٹی لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر تمام سیاسی شخصیات کے ساتھ موجود غیر ضروری پولیس اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔ اس سلسلے میں حمزہ شہباز شریف کے ساتھ موجود 33اہلکار ،رانا ثنا اللہ کے ساتھ موجود 10اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ موجود 4اہلکار بھی واپس بلا لئیے گئے جبکہ سابق صدر رفیق تارڑ کے ساتھ موجود ایک پولیس اہلکار کو واپس بلا لیا گیا ۔چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ موجود 11اہلکار واپس آ گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے ماڈل ٹاون مرکز پر موجود 215اہلکاروں کو واپس بلا لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ موجود 15 اہلکاروں میں سے کسی ایک پولیس اہلکار کو بھی واپس نہیں بلا یا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات