اے این ایف کی بڑی کارروائی ،

کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی ملزم ہیروئن پائوڈر کے محلول کو احرام کے اوپر لگا کر لیجارہا تھا، لیبارٹری ٹیسٹ میں آمیزش ثابت ہو گی ،گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 3 مئی 2018 13:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، عمرہ کی غرض سے جانے والے مسافر نے ہیروئن پائوڈر کے محلول کواحرام کے اوپر لگا رکھا تھا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے ائیر پورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے والے ساہیوال کے رہائشی بہرام شاہ کے سامان کی تلاشی تو احرام کی ساخت مشکوک جانتے ہوئے اسے لیبارٹری تجزیے کیلئے بھجوایا گیا جہاں اس کے اوپر سے ہیروئن کی آمیزش ثابت ہو گی ۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم نے احرام کو ہیروئن کے محلول میں بھگویا اور اس کے بعد اسے خشک کر کے سامان میں رکھ لیا ۔ اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیا اور بعد ازاں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم بہرام شاہ پی آئی اے کی پرواز 759کے ذریعے سعودی عرب جارہا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ہیروئن کا وزن ڈھائی کلو کے قریب اور اسکی انٹر نیشنل مارکیٹ میں مالیت تین کروڑ روپے سے زائد ہے ۔