Live Updates

ْعمران خان کے 11نکات سامنے آنے کے بعد حکمرانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے‘ مسرت چیمہ

جمعرات 3 مئی 2018 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مینار پاکستان پر تاریخی جلسے اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے حامل 11نکات سامنے آنے کے بعد حکمرانوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ،(ن) لیگ سیاسی میدان میں مقابلے کی بجائے گزشتہ انتخابات کی طرح خاص ’’ووٹوں ‘‘کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتی ہے لیکن اس کے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے پارٹی دفتر میں خواتین کارکنوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ 29اپریل کے جلسے کے بعد حکمرانوں اور انکے حواریوں کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ ہوش بھی کھو بیٹھے ہیں۔نواز شریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ،دونوں سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے بھاگنے کی کوشش میں ہیں لیکن انہیں بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے مینا رپاکستان جلسے میں جن 11نکات کا ذکر کیا ہے وہ قوم کی دل کی آواز ہیں اور انشا اللہ عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آکر ان پر بلا تاخیر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات