دانیال عزیز نا اہل ہوں گے یا نہیں؛

فیصلہ محفوظ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 3 مئی 2018 13:17

دانیال عزیز نا اہل ہوں گے یا نہیں؛
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2018ء) سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔دانیال عزیز توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔کیس کی سماعت کے دوران دانیال عزیز کے وکیل کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔جب کہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز کے تحریر بیان کا جائزہ لیا ہے۔

دانیال عزیز نے کیس برا پیش نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تمام وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ دانیال عزیز کی تعلیم کیا ہے؟ تو ان کے وکیل نے جواب دیا کہ وہ اکانومسٹ ہیں۔جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ اکانومسٹ کا کام بولنا نہیں کام کرنا ہوتا ہے۔وکیل دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ میرے موکل نے توہین عدالت نہیں کی۔ٹی وی چینلز نے دانیال عزیز کے بیان سے متعلق غط ہیڈ لائن چلائی جس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ہم نے توہین عدالت اس ہیڈ لائن پر تو لی ہی نہیں۔آپ کے موکل نے فیصلہ پر تنقید کے بجائے براہ راست جج پر تنقید کی۔