لاہور، ایپکا یونٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی

جمعرات 3 مئی 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2018ء) ہال روڈ پر واقع ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایپکا یونٹ کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال کر دی مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے یوٹیلٹی الائونس، گروپ انشورنس اور میڈیکل الائونس میں اضافہ کرے جبکہ حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو ہم مسترد کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں سیکرٹری فنانس کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں ہمارے تمام مطالبات کو مان لیا گیا تھا اور اس کا نوٹیفکیشن کرنے کی ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن چند دن بعد ہی حکومت اپنے وعدے سے مکر گئی انہوں نے کہا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے ملازمین کے الائونسز میں طے شدہ فارمولے کے تحت اضافہ کیا جائے اور جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔