جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

آج ہم اور جماعت اسلامی جدا ہو رہے ہیں،اچھے ساتھی رہے جدائی صرف سیاسی ہے،پرویزخٹک

جمعرات 3 مئی 2018 20:40

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ،وزیر اعلیٰ پرویزخٹک کہتے ہیں اچھے ساتھی رہے ،جدائی صرف سیاسی ہے ۔ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،وزیراعلیٰ ہائوس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے وزراء نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج ہم اور جماعت اسلامی جدا ہو رہے ہیں،اچھے ساتھی رہے جدائی صرف سیاسی ہے،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے وزراء کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے وزراء کی کارکرگی بہت اچھی رہی،اکٹھے حکومت کی تو اچھے طریقے سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں،بجلی کے مسئلے پر مشترکہ کوششوں سے سالانہ چھ ارب سے بڑھ کر اب بیس ارب روپے ملتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فیصلہ کیا کہ فاٹا صوبے میں ضم ہو جائیگا،اور سال دوہزار بیس میں فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو جائیگا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا پی ٹی ایم کے حوالے سے کہنا تھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ سے گزارش ہے کہ جوبھی مسائل ہیں وہ جرگہ میں کریں ،جماعت اسلامی کے وزیر عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ نیا ٹرینڈ سیٹ کیا خوش اسلوبی سے الگ ہو رہے ہیں،،میرٹ پر عمل کیا اور بھرتیاں میرٹ پر ہوئیں