ساہیوال، بجلی چور ی پر 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 3 مئی 2018 20:47

ساہیوال۔3 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) ساہیوال میں ڈائریکٹ تار لگاکر بجلی چور ی کرنے والے 4ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں96/9-Lمیں عاصم علی ‘62/4-Rمیں ادریس وغیرہ دو ملزمان اور 18-B/7-Rمیں نوراحمد ڈائریکٹ تارلگا کر بجلی چوری کررہے تھے کہ واپڈا افسران کو اطلاع مل گئی اور واپڈاٹیموںنے چھاپے مارکر بجلی چوری کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑ لیا۔ پولیس نے واپڈا افسران کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف 39/Aالیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔