سی آئی اے اقبال ٹائون کی کارروائی‘ اُردو بازارلاہور کے تاجر محمد اشفاق کے اندھے قتل کا ٹارگٹ کلرملزم محمد عمرگرفتار

جمعرات 3 مئی 2018 20:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2018ء) ایس پی سی آئی اے سید ندیم عباس کی خصوصی ہدایت پرڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون سید ریاض علی شاہ نے اپنی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے مدعی مقدمہ سے رابطہ کرکے مکمل حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش کے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیشی ٹیم نے اپنی محنت اور مہارت کے بل بوتے پر ایک کس ٹارگٹ کلر ملزم محمد عمرکو گرفتار کیا ۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے ہمراہی ملزمان عرفان حسین اور محمد زبیر کے کہنے پر محمد اشفاق کو قتل کیا ۔جس کا مقدمہ تھانہ نیو انارکلی لاہور میں درج رجسٹر ہوا۔محمد اشفاق کی کاروبار کے سلسلے میں اردو بازار میں سہیل عرف وکی کے ساتھ دشمنی چل رہی تھی ۔جو محمد اشفاق نے اپنے ہمراہی ملزم محمد وقاص کے ساتھ ملکر سہیل عرف وکی کو نیلم سینما چوک ناخدا کے قریب فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کا مقدمہ نمبر629 مورخہ 8.9.14جرم302/34/427تھانہ مصری شاہ محمد الیاس ولد کرم دین کی مدعیت میں درج رجسٹر ہواجس میں مقتول اشفاق ملزم تھا ۔اسی دشمنی کی بنا پر زیر حراست ملزم محمد عمر نے محمد زبیر کے کہنے پر ملزم عرفان حسین کے ساتھ مل کر محمد اشفاق کو قتل کرنے کی پلاننگ بنائی۔ جس میں یہ طے ہوا کہ عرفان حسین نے یہ وعدہ کیا تھا کہ محمد اشفاق کو قتل کرنے کے بعد میں تمھیں دبئی بھیج دوں گا مگر آج پکڑا گیا ہوں۔ملزم کے ساتھیوں محمد عرفان اور محمد زبیر کی تلاش جاری ہے اور ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور نے پولیس ٹیم کے افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے ۔