عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیر ِاہتمام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل گریجویٹس کے لئے جاب فیئر

جمعرات 3 مئی 2018 21:09

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2018ء) انسٹیٹیوٹ آف بزنس سٹڈیز اینڈ لیڈر شپ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے زیر ِاہتمام یونیورسٹی سے فارغ التحصیل گریجویٹس کے لئے جاب فیئر منعقد کیا گیا ۔ جس میں 35 سے ذائد نجی اداروں نے شرکت کی۔جس میں نجی بینک ، سکولز، نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیاں شامل تھی۔جاب فیئر کے چیف آرگنائزر IBL کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے یونیورسٹی میوزیم میں باقاعدہ طور پر جاب فیئر کا افتتاح کیا۔

IBL سے فارغ التحصیل گریجویٹس ایلومنائے کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔جن کے لئے ظہرانے کا احتمام ضلعی حکومت نے کیاتھا۔ضلعی ناظم ہمایت اللہ مایار نے جاب فیئرکا دورہ کیا اور جاب فیئر میں لگے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر IBL کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جاب فیئر منعقد ہواہے۔

جس کا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف IBL کے سٹوڈنٹس بلکہ یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات کو ایک فلیٹ فارم مہیاکرنا ہے۔اور ان طلباء کو انٹرویوز کا پریکٹیکل تجربہ دینا چاہتے ہیں تاکہ ان کی جاب پلیس منٹ میں آسانی ہو۔آج یونیورسٹی کا ہر سٹوڈنٹ تین تین کمپنیوں کو انٹرویو دے رہا ہے جس سے ان کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔جاب فیئرمیں 150 پیڈ انٹرن شپ آفر ہوئی ہے کیونکہ اکثر طلباء و طالبات کو کمپنیوں میں انٹرن شپ نہیں ملتی۔

اب یہ کمپنیاں یونیورسٹی سے سٹوڈنٹس کو پیڈ انٹرن شپ اور جاب مہیا کریگی۔جاب فیئر کے موقع پر IBL کے سولیڈیرٹی کلب نے یونیورسٹی کے میڈیکل سنٹر میں بلڈ کیمپ بھی منعقد کیا تھا۔جو پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھا۔جس کا مقصد کینسر اور تھیلسمیا کے مریضوں کی جان بچانا ہے۔طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں خون کے عطیے دیئے۔اس کے علاوہ سولیڈیرٹی کلب نے دیوارِ مہربانی کا بھی احتمام کیا تھا جس میں غریب اور نادار طلباء کے لئے مختلف اشیاء رکھی گئی تھی۔آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے ایلومنائز میںتخائف اور آرگنائزرز میںبہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹس اور شیلڈز تقسیم کئے۔