صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے،صحافت کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا، مثبت اور تعمیری صحافت سے عوامی مسائل اجا گر ہوتے ہیں، عمر ڈار

جمعرات 3 مئی 2018 23:47

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ صحافت پیغمبرانہ پیشہ ہے اور سیاست عوامی خدمت کا نام ہے۔ صحافت کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ مثبت اور تعمیری صحافت سے عوامی مسائل اجا گر ہوتے ہیں۔ سیالکوٹ کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمے داری ہر لحاظ سے قابل تعریف ہیں یہاں کے صحا فیوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دیا جس کی بدولت علاقائی مسائل اجاگر ہوئے اور حل کی طرف مراجعت کی ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں آزادی اظہار کو سلب کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے گئے اور اب صحافت کو ایک نئے انداز سے کنٹرول کیا جا رہا ہے، احتساب اور گڈ گورننس کیلئے آزادی صحافت نہایت ضروری ہے کیونکہ آزادی رائے کے بعد ہی ملک میں صحیح جمہوریت پنپ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں آج صحافی آزاد نہ ہونے کے باعث کئی مسائل سے دوچار ہیں اور صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں،حکومت صحافیوں کو معاشی اور جانی تحفظ فراہم کرے۔

حکومت سے ایک سو سے زائد شہدا صحافت کے خون کا حساب لینا چاہئے۔ذیشان بٹ قتل کے مرکزی ملز م کو عدم گرفتاری تحت لاہورکے امراء کی آزادی صحافت کو سلب کرنے کی زندہ مثال ہے ،، میڈیا ورکر کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور منصفانہ رپورٹنگ کرنا میڈیا کی ذمہ داری ہے جبکہ میڈیا ورکر ز کو آ زادانہ ماحول فراہم کرنا میڈیا مالکان کا فرض ہے ورنہ معاشرے کی تعمیر و ترقی رک جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت میں صحافت کا اہم کردار ہے جبکہ مثبت تنقیدہر باشعو رنسان کیلئے اصلاح ہے۔