جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول (آج) منعقد ہوگا

جمعہ 4 مئی 2018 00:20

چکوال ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) جشن بہاراں سپورٹس فیسٹیول ضلع چکوال زیر انتظام ڈسٹر کٹ کونسل چکوال بمقام میونسپل سٹیڈیم چکوال (آج) چار مئی کو منعقد ہو رہا ہے اس میں مقابلہ سنگل نیزہ بازی اور گھوڑا ڈانس ہو گا جس میں مہمان خصوصی محترمہ عفت لیاقت ایم این اے، چوہدری حیدر سلطان ایم پی اے چکوال ، ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد چوہدری سجاد احمد چیئر مین میونسپل کمیٹی چکوال و دیگر مہمان شامل ہوں گے۔

پروگرام صبح 10بجے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

دوسرے روز مورخہ 5مئی 2018بروز ہفتہ مقابلہ سیکشن نیزہ بازی ہو گی جس میں محترمہ مہوش سلطانہ ایم پی اے، ملک اسلم سیتھی ، ملک شہریار اعوان ایم پی اے، ذولفقار احمد ڈی پی او چکوال و دیگر مہمان گرامی شامل ہوں گے۔پروگرام صبح 11بجے شروع ہو گا۔ تیسرے روز مورخہ 6مئی 2018بروز اتوارپرچم کشائی ، فائنل نیزہ بازی ،تقسیم انعامات ہو گی جس میں ملک تنویر اسلم سیتھی MPAصوبائی وزیر تعمیرات ، اسد علیم شاہ MLAآزاد کشمیر اور تقسیم انعامات کے لیے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، سردار غلام عباس سابق ضلع ناظم ، ملک سلیم اقبا ل مشیر وزیراعلی پنجاب جتنے والوںمیں انعامات تقسیم کریں گے۔ پروگرام صبح 11;30بجے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :