تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعہ 4 مئی 2018 02:10

راولپنڈی ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کے چند اشخاص قبرستان رحمت آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری ریڈ کر کے 03ملزمان زوالفقارمسلح پستول 30بور معہ04روند،شہزادمسلح پستول 30بور معہ03روند،عبدالعقیل مسلح پستول 30بور معہ05روندبرآمد کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :