معاشرے کی ترقی میں اساتذہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،ڈاکٹرمحمدآصف

جمعہ 4 مئی 2018 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں دیگر طبقوں کی طرح اساتذہ کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اس بات کے پیش نظر پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کو آگے آنا ہو گا اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر جامعہ کی ترقی اور خوشگوار ماحول کا قیام کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنا ہو ںگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس ا ینڈ سینی ٹیشن بحر کرم اور دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر جامعہ کو ٹوبیکو فری اور پولیتھین بیگ فری بنانے کیلئے ٹھوس اوردیر پا اقدامات پر زور دیا گیا۔ وائس چانسلر نے جامعہ میں موثر صفائی کے نظام کو مربوط کرنے کیلئے آگاہی مہم کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اس ضمن میں جامعہ کورول ماڈل بنانے کیلئے پیوٹاکو انتظامیہ کے ساتھ مشتر کہ طور پر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس دوران فضلے اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ اور مشینری کے استعمال کیلئے نئے مواقعوں کی تلاش اور تجاویز کو عملی شکل دینے کیلئے پیوٹا اور انتظامی افسران کو ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔

متعلقہ عنوان :