کوٹلی بازار میں ریز گاری کا دستیاب نہ ہونا ا ور پھٹے پرانے کرنسی نوٹ ایک مسئلہ بن گئے

جمعہ 4 مئی 2018 13:15

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) کوٹلی بازار میں ریز گاری کا دستیاب نہ ہونا ا ور پھٹے پرانے کرنسی نوٹ ایک مسئلہ بن چکے ہیں ۔کوٹلی میںشہر کی تمام مارکیٹو ں میں سو اور پچاس روپے اور اس سے کم کے کرنسی کے نوٹ دستیاب نہیں ہیں ۔ صارفین کو خرید و فروخت میں شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔جو نوٹ گردش میں ہیں وہ انتہائی بوسیدہ ہیں ۔

(جاری ہے)

کوٹلی کے تمام بنک ریزگاری دینے سے انکار ی ہیں ۔ اگر کوئی بنک ریزگاری دے بھی دے تو ایک پیکٹ میں نصف نوٹ بوسیدہ ہوتے ہیں جنھیں سلوشن ٹیپ سے جوڑا گیا ہوتا ہے ۔ تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ تاجروں نے سٹیٹ بنک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوٹلی میں چھوٹے کرنسی نوٹوں کی کمی دور کرنے اور بوسیدہ نوٹوں کی تبدیلی کے لیے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :