امریکا کی جنوبی کوریا میں متعین فوج میں کمی کا امکان

جمعہ 4 مئی 2018 14:39

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کو جنوبی کوریا میں امریکی فوج کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے غور کرنے کا کہا ہے ۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں فوج کی تعداد میں کمی کا تعلق رواں ماہ کے دوران ہونے والی امریکی صدر کی شمالی کوریائی لیڈر کے ساتھ مجوزہ ملاقات یا جوہری ہتھیار سازی سے نہیں ہے۔ بعض حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امن معاہدے کی صورت میں جنوبی کوریا میں ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا جواز بھی ختم ہو جائے گا۔ اس وقت جنوبی کوریا میں امریکا کے 23 ہزار500 فوجی متعین ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کوریائی صدر کے دفتر نے اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :