طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں،ڈی جی

سندھ میں بہتر امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہرقائد میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا، میجرجنرل محمدسعید

جمعہ 4 مئی 2018 15:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طالب علم اپنی صلاحیتوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، سندھ یونیورسٹی کے کئی طالب علموں نے ملک کا نام روشن کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو یونیورسٹی میں طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز سندھ نے کہاکہ سندھ میں بہتر امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہرقائد میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے طالبعلموں کا کردار اہم ہوتا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا جامشورو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر مختلف جامعات کے وی سی اور طالب عملوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رینجرز کے کردار کو بھی سراہا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد، میرپور خاص سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :