زراعت پر سبسڈی دینے کی بجائے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، شاہ جی گل آفریدی

جمعہ 4 مئی 2018 15:17

زراعت پر سبسڈی دینے کی بجائے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے، شاہ جی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) فاٹا سے رکن قومی اسمبلی حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ زراعت پر سبسڈی دینے کی بجائے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے اور دنیا کے ساتھ تجارت اور ایکسپورٹس میں اضافہ کے لئے ٹرانسپورٹ کے شعبہ کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مالی کمزوریوں کی وجہ سے ہم نامساعد حالات سے گذر رہے ہیں اس وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی بھی کمزور ہے۔

(جاری ہے)

ہماری مغربی سرحدیں محفوظ ہوگئی ہیں، ہمیں دنیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہئے۔ افغانستان بھی ڈبلیو ٹی او کا رکن بن گیا ہے۔ افغانستان کے لئے وسطی ایشیائی ریاستوں اور یورپ تک بذریعہ سڑک تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ کے بزنس کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی بنائی جائے۔ اس شعبہ سے سالانہ 500 سے 600 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوتا ہے۔ اس سے ہماری تجارت اور ایکسپورٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ زراعت پر سبسڈی دینے کی بجائے زرعی تحقیق پر توجہ مرکوز کی جائے۔