ملازمہ امارتی سپانسر کے گھر سے 500،000 درہم مالیت کی قیمتی اشیاء چرانے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 4 مئی 2018 15:04

ملازمہ امارتی سپانسر کے گھر سے 500،000 درہم مالیت کی قیمتی اشیاء چرانے ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) دبئی میں البشراء پولیس اسٹیشن میں ایک امارتی سپانسر نے شکایت درج کروائی تھی کہ اُنکی ملازمہ نے اُنکے گھر سے 500،000 درہم مالیت کی قیمتی اشیاء چرا لی ہیں۔ مزید تفصیلات کے مطابق شکایت درج ہوتے ہی پولیس نے فوری کاروائی کی اور 34 سالہ فلپائنی ملازمہ کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق فلپائنی ملازمہ نے اپنے سپانسر کے گھر سے 12 پرفیومز ، لیپ ٹاپ ، برانڈڈ بیگز ، پانچ انگوٹھیاں ، آٹھ بریسلیٹس ، دو ہار ، کانوں کے جھمکے،میک اَپ کا سامان ، تین موبائل فونز اور چار گھڑیاں چورائی تھیں جِنکی مالیت 500،000 درہم تھی ۔

پولیس نے ملازمہ پر کام کرنے کی جگہ پر چوری کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ یہ واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا تھا ۔

(جاری ہے)

امارتی خاندان کے بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ اُسنے ملازمہ کو ہار چوری کرتے ہوئے دیکھا تھا جس پر اُسنے فوری طور پر اپنی والدہ کو بتایا ، جسنے پولیس کو شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران ملازمہ کے قبضے سے باقی کی تمام اشیاء بھی برآمد کر لیں ۔

پولیس نے ملازمہ کو 10 فروری کو گرفتار کر کے معاملہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا تھا ۔ ملازمہ نے دوران تفتیش اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا تھا اور پولیس کو بتایا کہ وہ تمام اشیاء اِسنے گزشتہ ایک سال میں باری باری چُرائیں تھیں ۔ اسے جب بھی گھر میں کوئی قیمتی چیز نظر آتی اور کوئی آس پاس نظر نہ آتا تو وہ اُسے چپکے سے اٹھا لیتی تھی ۔ چونکہ اُسنے یہ اشیاء وقفے وقفے سے چرائیں تھیں اس لیے کبھی اُسکے سپانسر کو اس پر شک نہیں ہوا تھا ۔

لیکن 31 جنوری کو جب وہ اپنے سپانسر کا ہار چُرا رہی تھی جو کہ ڈریسنگ ٹیبل پر پڑا تھا ، تو اُسے اُسکے سپانسر کے بیٹے نے دیکھ لیا تھا اور اُسنے جا کر اپنی والدہ کو بتایا دیا اور وہ پکڑی گئی ۔ تاہم عدالت نے کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ کیس کی اگلی سنوائی 20 مئی کو ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :