Live Updates

نگران وزیر اعظم غیر جانبدار شخصیت ہونا چاہیے ،ْسینیٹر شبلی فراز

جمعہ 4 مئی 2018 16:24

نگران وزیر اعظم غیر جانبدار شخصیت ہونا چاہیے ،ْسینیٹر شبلی فراز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم غیر جانبدار شخصیت ہونا چاہیے ،ْعوام 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوام 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ 2018 ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کرپشن نہیں کی اور عدالتوں میں لگنے والے الزامات کاجواب دیا اور اپنا 40 سالہ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے غیر جانبدار و غیر متنازعہ شخصیت کاچنائو کیا جائے جو ایمانداری کے ساتھ انتخابات کروا سکے اور جو سب کے لئے قابل قبول ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات