کالج آف ایگریکلچر سرگودھا یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 4 مئی 2018 16:54

سرگودھا۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) کالج آف ایگریکلچر یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ’’سٹرس کی پیداوار میں جدید رجحانات ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والے محققین، سٹرس انڈسٹری سے وابستہ افراد اور طلبہ نے شرکت کی، کانفرنس کے شرکاء نے سٹرس کے شعبہ میں کی جانے والی جدید تحقیقات کو منظر عام پر لا کر سٹرس انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا اور پاکستان میں سٹرس انڈسٹری کے فروغ کے لیے کار آمد تجاویز پیش کیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف سائنس دان و محقق پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے پاکستان میں تر شادہ پھلوں کی موجودہ صورتحال، مسائل اور امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پھلوں میںترش پھل پیداواری لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں ، دنیا میں سٹرس کی کل پیداوار146ملین ٹن ہے جبکہ پاکستان میںسالانہ 2.132ملین ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہو رہی ہے،پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا13واں بڑا ملک ہے جبکہ پیداوار میں اضافہ کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں،سٹرس انڈسٹری کو بحرانی صورتحال سے نکالنے کے لیے حکومت کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی جس کے ذریعے ترش پھلوںکی پیدوار اور ایکسپورٹ سمیت دیگر مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں شعبہ زراعت کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر جامعہ سرگودھا زرعی شعبہ میں تحقیق کو فروغ دے رہی ہے تاکہ تحقیق و جستجو کے کلچر کو فروغ دے کرایسے اقدامات سامنے لائے جائیں جن پر عمل در آمد کر کے زرعی شعبہ سے بہتر نتائج کا حصول ممکن بنایا جاسکے۔سوسائٹی، بزنس اور ایجوکیشن سیکٹر کا باہمی ربط استوار کرنے کے لیے بطور ادارہ جامعہ سرگودھا اپنا کردار ہر صورت ادا کرتی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے اخذ ہونے والے قیمتی نتائج پر مشتمل کتابچہ بھی شائع کیا جائے گا جس کے ذریعے سٹرس انڈسٹری کے متعلقہ لوگ مسائل کو حل کرنے کا ادراک حاصل کر سکیں گے نیز سٹوڈنٹ ، ٹیچرز اور سٹرس گروورز کو ایکسچینج پروگرام کے تحت غیر ملکی تحقیقی اداروں کے دورہ پر بھیجیں گے۔ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل نے کہا کہ ضلع سرگودھا پاکستان اور عالمی سطح پر سٹرس کی پیدوار کے لحاظ سے اچھی شہرت کا حامل ہے تاہم سٹرس اندسٹری کو بہت سے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :