ای او بی آئی کرپشن کیس، سپریم کوٹر نے خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی پر وکلا سے جواب طلب

صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، تمام افراد عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دیں،چیف جسٹس

جمعہ مئی 16:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی پر وکلا سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کر لیاجبکہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ صرف قانون کی حکمرانی ہوگی، تمام افراد عدالت میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔جمعہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ای او بی آئی سکینڈل میں وکلاء کو خلاف قانون فیسوں کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ای او بی آئی کی جانب سے تمام وکلاء کو مجموعی طور پر 5 کروڑادا کئے گئے، فیسیں لینے والے وکلاء میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دوججز بھی شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیسیں وصول کرنیوالے تمام وکلاء عدالت میں پیش ہوکر وضاحت پیش کریں۔ جن وکلاء کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں اعتزاز احسن،، گوہر علی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی و دیگر شامل ہیں۔ مقدمے کی سماعت جون کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ہے۔