سما ہنی ‘مضافاتی علاقے کالچھ میں ٹریکٹر موٹر سائیکل کو راستہ دیتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا

ٹریکٹر پر سوار اسد یونس جاںبحق‘نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک ‘ علاقہ سوگوار

جمعہ 4 مئی 2018 18:09

سما ہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) سما ہنی کے مضافاتی علاقے کالچھ میں ٹریکٹر موٹر سائیکل کو راستہ دیتے ہوئے گہری کھائی میں جا گرا، ٹریکٹر پر سوار اسد یونس جاںبحق،نماز جنازہ آبائی گائوں کالچھ میں ادا کر دی گئی ، علاقہ سوگوار، تفصیلات کے مطابق سما ہنی کے مضافاتی علاقے کالچھ میں اس وقت ٹریکٹر ٹرالی گیری کھائی میں جا گری جب ٹریکٹر سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو راستہ دینے کے لئے سڑک کے کنارے ہوا لیکن کنارہ نرم ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی کا وزن برداشت نہ کر سکا اور ٹریکٹر گہریم کھائی میں جا گرا اور اس پر سوار نوجوان اسد ولد محمد یونس ساکن کالچھ موقع پر جاںبحق ہو گیا حادثہ کی خبر ملتے کی علاقہ اُمڈ آیا اور کہرام مچ گیا نوجوان کے گھر والوں پر یہ خبر قیامت بن کر ٹوٹی ادھر جاںبحق ہونے والے اسد ولد محمد یونس کی نماز جنازہ اس کے آبائی علاقے کالچ میں ادا کر دی گئی جہاں ہر آنکھ آشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :