آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر (کل) سے 3 روزہ دورہ سدھنوتی کا آغاز کرینگے

(کل)تالا واڑی ناڑ بنجوٹہ میں سڑک ‘(کل)گجن گام کوٹلی سڑک کی تعمیر نو کا افتتاح کریں گے استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے‘ 7مئی کو سراں تا بانڈیاں سڑک کا افتتاح کریں گے

جمعہ 4 مئی 2018 18:09

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق احمد طاہر بیشتر منصوبہ جات کے افتتاح کے سلسلہ میں سدھنوتی کا 3روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں۔ جاری کردہ شیڈول کے مطابق 5مئی کو تالا واڑی ناڑ بنجوٹہ میں سڑک کا افتتاح کریں گے۔ 6مئی کوگجن گام کوٹلی سڑک کی تعمیر نو کا افتتاح کریں گے ۔بعد ازاں استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ 7مئی کو سراں تا بانڈیاں سڑک کا افتتاح کریں گے۔منصوبہ جات کے افتتاح کے موقع پر ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اختر بھی اُن کے ہمراہ ہونگے۔ اس موقع پرمحکمہ لوکل گورنمنٹ اور مقامی ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران متعلقہ بھی اُن کے ہمراہ ہونگے۔ اس موقع پر عوامی وفود سے ملاقات اور اُن کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کریں گے۔