وادی نیلم میں مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق

جمعہ 4 مئی 2018 18:09

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) وادی نیلم میں دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شارہ کے علاقہ سرگن کے گائوں بگنواں میں ایک شخص جنگل میں درخت کاٹ کر رہا تھا کہ درخت گرنے کی وجہ سے معظم نامی شخص درخت کے نیچے دبنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرشخص شدید زخمی ہو گیا ہے جس کو مقامی لوگوں نے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں ایک خاتو شمع بی بی سکنہ عور سیدان اپنے قریبی جنگل میں لکڑیان لاتے ہوئے پائوں پھسلنے کی وجہ سے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :