Live Updates

پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کی قوت کرے گی،

مسلم لیگ (ن) تمام جمہوریت دشمن قوتوں سے تنہا لڑ رہی ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب ہر کر ملک کے اندر حکومت بنائے گی مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبد المنان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 مئی 2018 18:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں عبد المنان نے کہا کہ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کی قوت کرے گی، مسلم لیگ (ن) تمام جمہوریت دشمن قوتوں سے تنہا لڑ رہی ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب ہر کر ملک کے اندر حکومت بنائے گی۔وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو روزانہ 3بار وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھتے ہیں، سب جانتے ہیںکہ ملک کے اندر اس وقت کیا ہو رہا ہے اور کون سی خلائی مخلوق اپنا کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) تمام جمہوریت دشمن قوتوں سے تنہا لڑ رہی ہے اور چپ اس لئے ہیتاکہ ملک کا امن و امان برقرار رہے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) پہلے سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب ہر کر ملک کے اندر حکومت بنائے گی۔ پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ عوام کی قوت کرے گی۔ مسلم لیگ(ن) انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی اور ملک کے اندر جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات