برقیات نے ملی بھگت کرتے ہوئے بجلی کی لائن شہری کے گھر کے اوپر لگادی

جمعہ 4 مئی 2018 18:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) محکمہ برقیات نے ملی بھگت کرتے ہوئے بجلی کی لائن شہری کے گھر کے اوپر لگادی ۔ متاثرہ شہری نے محتسب عدالت رجوع کیا عدالت نے کراس ہٹانے کا حکم دیا محکمہ کے بااثر ذمہ داران نے عدالتی احکامات ردی کی ٹوکر ی میں ڈال دیا ۔ متاثرہ شہری داد رسی کیلئے مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ‘ گلشن کالونی کے رہائشی شوکت احمد ولد فضل الہیٰ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ میرے گھر کے پاس ایل ٹی پول کے اوپر محکمہ برقیات نے کراس لگا کرایچ ٹی لائن کو شفٹ کردیا ہے ۔

برقیات نے ایچ ٹی پول فراہم نہیں کئے ۔ محتسب عدالت رجوع کیا عدالت نے حکم دیا کہ کراس اٹھایا جائے لیکن محکمہ برقیات نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد محترم بھی ذہنی طور پر بیمارہیں جو گھر سے گزرتی لائن کو کئی بار چھونے کی کوشش کرچکے ہیں ہمیں بجلی سے جان کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے ایس ایس پی ضلع مظفرآباد سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :