زمبابوے کرکٹ کے پاکستانی نژاد منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین مستعفی

زمبابوین ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر عہدہ چھوڑا، پہلے ہی اپنی ٹیم سے کہہ دیا تھا کہ اگر زمبابوے میگا ایونٹ میں جگہ نہیں بنا پایا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا،فیصل حسنین

جمعہ 4 مئی 2018 18:25

زمبابوے کرکٹ کے پاکستانی نژاد منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین مستعفی
ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) زمبابوے کرکٹ کے پاکستانی نژاد مینجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے عہدے سے استعفی دے دیا۔پاکستانی نژاد منیجنگ ڈائریکٹر فیصل حسنین نے عہدے سے استعفی دے دیا، انھیں یہ ذمہ داری قبول کیے ہوئے ابھی ایک برس بھی پورا نہیں ہوا تھا، فیصل نے مستعفی ہونے کی وجہ زمبابوین ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے کو قرار دیا۔

(جاری ہے)

فیصل حسنین نے کہا کہ میں نے پہلے ہی اپنی ٹیم سے کہہ دیا تھا کہ اگر زمبابوے میگا ایونٹ میں جگہ نہیں بنا پایا تو میں عہدہ چھوڑ دوں گا، بعد میں بورڈ نے مجھ سے درخواست کی کہ جاری 2 منصوبوں کو مکمل کرلوں، ان میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی سے فنانشل معاملات شامل تھے، میں اپنی طرف کا کام مکمل کرنے کے بعد مستعفی ہورہا ہوں۔یاد رہے کہ فیصل حسنین اس سے قبل بطور آئی سی سی فنانشل ہیڈ کام کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :