بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدوروں پر فائرنگ ، چھ جاں بحق، ایک زخمی

جمعہ 4 مئی 2018 19:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدوروں پر فائرنگ ، چھ جاں بحق ایک زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے خاران میں مزدور ایک نجی موبائل کمپنی کے ٹاور پر کام کررہے تھے کے نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجے میں چھ مزدور جاں بحق ایک زخمی ہوگیا جاں بحق مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے بلاول بھٹو نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بلوچستان میں مزدوروں کو فوری تحفظ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ نہتے محنت کش مزدوروں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے درندگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔