پاکستان تحریک انصاف نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جمعہ 4 مئی 2018 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ میں بڑے پیمانے پر مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے تعیناتیوں میں من پسند افراد کو نوازا گیا اور 8 سے 20 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہیں دی گئیں، میرٹ کے برعکس ڈاکٹرز کو ہی بورڈ کا ممبر اور کنسلٹنٹ بھی تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ پی اینڈ ڈی کی منظوری کے بغیر ہی پراجیکٹ شروع کیا گیا، محکمہ خزانہ نے بغیر کسی پری آڈٹ اور تفصیلات کے 19 ارب میں سے 16 ارب 40 کروڑ کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ایکٹ کے تحت انسٹیٹیوٹ میں حکومت مداخلت کی مجاز نہیں لیکن اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔