ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بنائی گئی پلورونمونیا(سی سی پی وی) ویکسین کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی

جمعہ 4 مئی 2018 20:12

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء)بھیڑ بکریوں میں پائی جانے والی متعدی بیماری پلورونمونیا(سی سی پی وی) کیخلاف محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بنائی گئی ویکسین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے سنگا پور کے بین الاقوامی ادارہ DNA Sequencing Lab1st BASE کو مالیکیولر کنفرمیشن کیلئے بھجوائے گئے تھے جن کی رپورٹ کے مطابق ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی بنائی گئی پلورونمونیا(CCPV) ویکسین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پایا گیا ہے، اس بین الاقوامی کامیابی پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے پلورونمونیا(CCPV) سیکشن کی تمام ٹیم اور خصوصی طور پر سی آر ایل کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور ان کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ اس بین الاقوامی کامیابی سے نہ صرف محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کا حوصلہ بلند ہوا ہے بلکہ اس اہم پیش رفت سے مویشی پال حضرات کو اس متعدی بیماری سے بچاؤ کیلئے بین الاقوامی معیار کی ویکسین کی فراہمی سے ان کا حوصلہ بلند ہوا ہے۔