باغ ارم روڈ پرجاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر فوری ایکشن

جمعہ مئی 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے باغ ارم روڈ پرجاری بیوٹیفکیشن پراجیکٹ میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع کا دورہ کیا ۔ اور وہاں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ افیسر فنانس اینڈ پلاننگ ، ٹی ایم او مردان اور متعلقہ ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر مردان نے موقع پر علاقہ مکین سے جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے باز پرس کی ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ ناقص کا م یا میٹریل کا استعمال ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر مردا ن نے موقع پر احکامات جاری کئے کہ جاری کام کا تکنیکی بنیاد پر جائزہ لیا جائیگا اور ناقص کام کی دوبارہ مرمت کی جائیگی۔