سنٹرل جیل پشاور سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد تمام اضافی نفری واپس طلب

جمعہ 4 مئی 2018 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سنٹرل جیل پشاور سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی اڈیالہ جیل منتقلی کے بعد تمام اضافی نفری واپس طلب کر لی گئی ہے جبکہ زیر زمین بم پروف جیل کے افتتاح کے لئے محکمہ جیل خانہ جات نے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور ممکنہ طورپر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اس کا افتتاح 10مئی کو کرینگے ۔ بم پروف جیل زیر زمین اہم ترین شدت پسند قیدیوں کورکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل پشاور میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کی موجودگی کے باعث جیل پر حملوں کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی جیل خانہ جات پولیس ،خیبرپختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جیل کے اندر اور باہر تعینات رہی تھی تاہم جیل کی سیکورٹی بدستور ہائی الرٹ ہے مولانا صوفی محمد کی رہائی اور ڈاکٹر شکیل آفریدی کی منتقلی کے بعدذرائع کے مطابق جیل میں تمام اضافی نفری واپس طلب کی گئی ہے