سینٹ ٹکٹ کی فروخت،تحریک انصاف کی قائم کمیٹی کے سامنے پا نچ اراکین اسمبلی کا پیش ہونے کا فیصلہ

جمعہ مئی 22:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی2018ء) سینٹ میں ٹکٹ کے فروخت کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے قائم کمیٹی کے سامنے صوبے کے پا نچ اراکین اسمبلی نے پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے اراکین صوبائی اسمبلی علیحدہ علیحدہ طور پر اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں پیش ہو نگے ۔کمیٹی میں صوبائی وزراء شاہ فرمان ، شہرام خان تراکئی ، عاطف خان ، رکن قومی اسمبلی شہر یار آفریدی اور نعیم الحق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے بیس اراکین اسمبلی کوشوکاز نوٹس جاری کیا تھا جن میں تین اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں جبکہ ایک مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوا ہے پانچ اراکین صوبائی اسمبلی کی جانب سے پارٹی کو دیئے جانے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیدیا ہے شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے بعد یہ اراکین اسمبلی آئندہ ہفتے کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے اور اپنی صفائی پیش کرینگے۔سینٹ انتخابات میں ووٹوں کی فروخت کے مبینہ الزامات کو بعض اراکین اسمبلی نے مسترد کئے ہیں۔