حکومت پنجاب نے محکمہ ہیلتھ کو پی ایف سی شیئر کی مد میں 4 ارب سے زائد کے فنڈزجاری کر دیئے

جمعہ 4 مئی 2018 22:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے محکمہ ہیلتھ کو پی ایف سی شیئر کی مد میں 4 ارب سے زائد کے فنڈزجاری کر دیئے ہیں،سرگودھا ڈویژن کیلئے 37 کروڑ روپے سے زائد کے بھی فنڈز جاری ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق ،ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ پنجاب نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کو ماہ اپریل کے سیلری اور نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ93 لاکھ62ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ،بھکر اور سرگودھا کیلئے 37 کروڑ 61لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں ،ضلع سرگودھا کیلئے تنخواہوں کی مد میں 13 کروڑ 12لاکھ27 ہزار اور دوسرے اخراجات کیلئے 65 لاکھ61 ہزار ،ضلع خوشاب کیلئے تنخواہوں کی مد میں 6 کروڑ 70 لاکھ 4 ہزار دوسرے اخراجات کیلئے 30 لاکھ 35 ہزار ،ضلع میانوالی کیلئے تنخواہوں کی مد میں 6 کروڑ 85 لاکھ 32 ہزار دوسرے اخراجات کیلئے 34 لاکھ 27 ہزار روپے ،ضلع بھکرکیلئے تنخواہوں کی مد میں 7 کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار اضافی اخراجات کیلئے 48 لاکھ 86 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں،جس سے محکمہ ہیلتھ سرگودھا کی ماہ اپریل کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر اضافی اخراجات کی مد میں دیئے گئے ہیں۔