پاکستان پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت قائم اور متحد ہے ، مفتی محمد حیات القادری

ملک دشمن طاقتیں فوج اور عدلیہ کو کمزور کر کے پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں، صدر جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان

جمعہ 4 مئی 2018 22:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت قائم اور متحد ہے چیف جسٹس قوم کی آنکھ کا تارا بن چکا ہے یکم جون کو ملک پر چھائی کرپٹ مافیا کی نحوست ختم ہو جائے گی ملک دشمن طاقتیں فوج اور عدلیہ کو کمزور کر کے پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتی ہیں قوم الیکشن میں پیسے کے پجاری اور جھوٹ کے بیوپاری ٹولے کو ووٹ کی طاقت سے سیاست بدر کرے گی۔