سرگودھا،پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 16 معلمین کو اگلے گریڈ میں ترقی ،3 کی ترقی کاغذات مکمل نہ ہونے پر روک دی گئی

جمعہ 4 مئی 2018 22:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں 16 معلمین کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ،3 کی ترقی کاغذات مکمل نہ ہونے پر روک دی گئی،،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی نمبر 1 کا اجلاز ہوا جس میں سیکرٹری کمیٹی ریاض احمد چیمہ کی جانب سے کل 19 معلمین کے کاغذات کمیٹی کے سامنے پیش کئے گئے، جن کی سکروٹنی کے بعد19 میں سے 16 اساتذہ کی ترقی کی منظوری دتے ہوئے ایلمینٹری سکول ٹیچرز کو ،سیکنڈری سکول ٹیچر کے عہد پر ترقی دے دی جبکہ تین اساتذہ کی ترقی کاغذات کی کمی کی وجہ سے روک لی گئی ،امید کی جا رہی ہے کہ ترقی پانے والے اساتذہ کو ماہ جون میں پوسٹنگ دے دی جائے گی،

متعلقہ عنوان :