چاغی،سابق صوبائی وزیر کی کال پر پاک افغان باڈر برابچہ میںپاک فوج کی حمایت میں ریلی

، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے

جمعہ 4 مئی 2018 22:54

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) سابق صوبائی وزیر میر محمد عارف محمدحسنی کی کال پر پاک افغان باڈر برابچہ میں محمدحسنی قبائل نے بڑی تعداد میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی قومی پرچم اٹھائے ریلی کے شرکاء نے پاک افغان باڈر برابچہ بازار پر گشت کرتے ہوئے پاک فوج کے حق اور منظور پشتین کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت وائس چیرمین حاجی عبدالکریم محمد محمدحسنی نے کی جس کے شرکاء برابچہ بازار کے مین چوک پر پہنچے جہاں جلسہ عام منعقد کیا گیا وائس چئیرمین حاجی محمد کریم محمدحسنی میر حاجی خالد محمدحسنی کونسلر حاجی اسعیل محمدحسنی اور حاجی محمد آغا محمدحسنی اور دیگر نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی قیمتی جانوں کا قربانی دے کر ہمیں محفوظ بنادیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اس ہمارے قبائل اس باڈر ایریا میں آباد ہے اس دھرتی کے لئے پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ہمیں اس ملک اور افواج کے خلاف کسی بھی صورت برداشت نہیں کرینگے ا نہوں نے کہا کہ یہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہی ہے کہ ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں لیکن افسوس کہ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا منظور پشتین اور چند دیگر عناصر پاک فوج اور ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس کو پوری قوت سے ناکام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کاروائیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ محب وطن عوام ہر میدان میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :