Live Updates

راولپنڈی،خالد خان جدون کا ایس ایس پی تشد د کیس میں عمران خان کی بریت پر تما م کارکنوں کو مبارکبا د

جمعہ 4 مئی 2018 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 14سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار خالد خان جدون نے ایس ایس پی تشد د کیس میں قائد تحریک انصاف عمران خان کی بریت پر تما م کارکنوں کو مبارکبا د دیتے ہوئے کہاکہ قا ئد تحریک انصاف عمران خان سچے کھرے اور محب الوطن ہیں عدالت کا فیصلہ حق سچ کی فتح ہے پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر سے کلین سویپ کریگی ان خیالا ت کااظہار انہوں نے رابطہ عوام مہم کے دوران کیا خالد خان جدون نے کہاکہ عا م انتخابات میں حلقہ سے ووٹ لیکر رفو چکر امیدواروں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے حلقہ کے عوام میں رہ کر خدمت میرا مشن ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات