ہزارہ یونیورسٹی نے ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا

جمعہ 4 مئی 2018 23:32

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ نے ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ای/ایم ایس سی اور ایم کام کے امیدوار31 مئی 2018ء تک داخلہ فارم بھجوا سکتے ہیں۔ مزید معلومات www.hu.edu.pk یا شعبہ امتحانات کے فون نمبر0997-414177 سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔