Live Updates

رُکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:37

رُکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ
صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے رُکن صوبائی اسمبلی و سابق مشیر وزیراعلیٰ عبدالکریم خان نے پی ٹی آئی کے جرگے کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا اور شمولیت کا باقاعدہ اعلان عنقریب تورڈھیر میں وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے جلسے میں کرینگے ، جمعہ کو پی ٹی آئی کے ایم این اے عاقب اللہ خان ،فضل ودود خان ،ضلعی صدر انور حقداد ،جنرل سیکرٹری میجر (ر) فدا حسین اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں ایک جرگہ نے ایم پی اے عبدالکریم کے ساتھ ااُن کے حجرے میں تفصیلی ملاقات کی اور اُن کو باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی دعو ت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم پی اے عبدالکریم خان کا وژن ایک ہے ،ہمیں ان جیسے سیاستدان کی ضرورت ہے اُن کی سیاسی اور عوامی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ،اس موقع پر عبدالکریم خان نے شمولیت کی دعوت قبول کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے عبدالکریم خان واحد ایم پی اے ہے جو مردان ڈویژن بھر میں قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوا تھا ،وہ مرحوم سیاستدان و سابق صوبائی وزیر حاجی عبدالرازق خان کے فرزند اور قومی وطن پارٹی کے مرکزی کونسل کے رُکن عبدالمالک خان کا بھتیجا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات