لاہورمیں زائدلمعیاد بوتلوں کی فروخت پر ایجنسی،ناقص آئس فیکٹری ، کون اینڈ چاکلیٹ فیکٹری سر بمہر

ملتان میںزنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر16آئس فیکٹریز،صفائی کے ناقص انتظامات پر6فوڈ پوائنٹس سربمہر گوجرانوالہ میں آراوفلٹر کی عدم موجودگی،زنگ آلود بلاکس کے استعمال پر 8آئس فیکٹریز،ناقص انتظامات پر 2فوڈ پوئنٹس سیل سرگودھامیں ملاوٹی کھویا تیارکرنے پر کھویا پروڈکشن یونٹ ، غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سر بمہر فیصل آباد میںفلٹریشن پلانٹس کی عدم مو جودگی اورصفائی کے ناقص انتظامات پرمتعددفوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے

جمعہ 4 مئی 2018 23:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 8فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65,000کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے گھوڑے شاہ روڈ پر واقع حمزہ ٹریڈرز بوتل ڈسٹری بیوٹرز کو زائدلمعیاد بوتلوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدمدستیابی پر ایجنسی کوسیل کر دیا گیا۔جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے داتا مارکیٹ گرین ٹائون میں موجود شاہین فوڈ کون اینڈ چاکلیٹ یونٹ غیر معیاری اجزاء کے استعمال ، صفائی کے ناقص ا نتظا ما ت ، ز ا ئد لمعیا د اشیاء کی موجودگی اورحشرات کی موجودگی یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھوگیوال روڈ پر کاروائی کے دوران مدینہ آئس فیکٹری کوغیر معیاری برف فروخت کرنے ، ار اوپلانٹ کی عدم موجودگی، زنگ آلودہ بلاکس کا استعمال کرنے ،میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم موجود گی پرفیکٹری کو سیل کر دیا ۔نیززنگ آلود ہ مشنری،بلاکس اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 8فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر65,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

6ہزار سے زائد مضر صحت بوتلیں،بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 50فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میںملاوٹ مافیاکے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں زنگ آلود بلاکس کے استعمال،آر اوفلٹرز کی عدم مو جودگی پر16آئس فیکٹریز،صفائی کے ناقص انتظامات پر6فوڈ پوائنٹس سربمہرکر دیا گیا۔

جبکہ متعددفوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ44ہزار کے جرمانے عائدکیے۔جبکہ1485آئس باکس،80کلوملاوٹی مرچیں،80کلوخراب مینگو پلپ،50 لٹر آئسکریم،20 لٹر ملامضرصحت دودھ،کاربونیٹڈ ڈرنکس اور دیگر اشیاء تلفکردی گئیں۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے نا قص انتظامات ، غیر معیاری اور زائد المعیاد خوراک مہیا کرنے پر 2فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔

جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری خوراک مہیا کرنی17 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 88ہزارکے جرمانے عائد کیے۔ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے 110 فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ڈویژن بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے آراو فلٹر کی عدم موجودگی،زنگ آلود بلاکس کے استعمال پر 8آئس فیکٹریزاور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر2فوڈ پوائنٹس کوسیل کر دیا گیا، جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر18 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 24ہزار کے جرمانے عائد کئے۔

بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری اجزاء استعمال کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65000کے جرمانے عائد کئے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میںملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملاوٹی کھویا تیار کرنے پرکھویا پروڈکشن یونٹ اور زائدلمعیاد،غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر معروف فاسٹ فوڈ پوائنٹ سیل کر دیا جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 13فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 1لاکھ 56ہزار کے جرمانے عائد کر دیے۔

متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر156000کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔