عالمی یوم فائر فائٹڑز پر بھی فائر فائٹرز بنیادی سہولتوں مراعات اور حقوق سے محروم ہیں ۔کراچی کے فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کیا جائے ، سید ذوالفقار شاہ

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) آل پاکستان فائر اینڈ ریسکیو ورکرز ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر کے فائر فائٹرز کی طرح کراچی کے فائر فائٹرز بھی بنیادی سہولتوں ،مراعات اور حقوق سے محروم ہیں ۔چھ برس سے یونیفارم ریسکیو یونیفارم فراہم نہیں کیے گئے ۔سکھر ،لاڑکانہ ،کراچی کے فائر فائٹرز اوورٹائم کی ادائیگی سے محروم ہیں میڈیکل تک سہولت حاصل نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی طرح فائر فائٹرز کو دوران ڈیوٹی شہید ہونے یا وفات پانے پر ڈیتھ پیکج بھی نہیں دیا جاتا ۔فوتگی کوٹے پر ملازمت کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہے ۔کام کرنے والے فائر فائٹرز کو پرموشن اور دیگر اعزاز دینے کی بجائے سفارشی ،رشوت دینے والے فائر فائٹرز کو نوازا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ذیادتیوں ،ناانصافیوں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا ۔فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ ترقی نہیں کرے گی لٰہذا فائر فائٹرز کی جدید تربیت ،حفاظتی آلات ،ریسکیو یونیفارم ،فائر یونیفارم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فائر ٹینڈرز ،اسنارکل ،ریسکیو وین فراہم کی جائیں اور فائر بریگیڈ کو اپ گریڈ کیا جائے ۔