7مئی سے شروع ہونیوالی چار روزہ پولیو بچائو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سجاول کی زیرصدارت اجلاس

پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کیلئے پولیو سے بچائو کیلئے ویکسین تمام ضروری ہے،تاکہ معصوم بچے ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 4 مئی 2018 23:11

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) 7مئی سے شروع ہونیوالی چار روزہ پولیو بچائو مہم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری کی زیرصدارت دربار ہال میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سردار ریاض حسین لغاری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو شنکر لال راٹھوڑ،ڈی ای او ڈاکٹر حسین عمرانی ،ڈسٹرکٹ مانیٹر ڈاکٹر عبدالعزیز ارن، اِی پی آئی ڈاکٹرر فیاض احمد، یو سی ایم او بٹھورو ڈاکٹر اسحاق کھٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سجاول غضنفر علی قادری نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر والے بچوں کیلئے پولیو سے بچائو کیلئے ویکسین تمام ضروری ہے،تاکہ معصوم بچے ہمیشہ کی معذوری سے بچ سکیں ڈی سی سجاول نے پولیو ٹیم کے عملداروں کو سختی سے ہدایتیں جاری کرتے کھاکہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہم سب کا قومی فریضہ ہے اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز براشت نہیں کی جائے گی اس نے کھاکہ صحتمند بچہ ہی صحتمند معاشرے کا بنیاد ہے غنضفر علی قادری نے ضلع کے تمام مانیٹرنگ آفسرز،انچارج و ڈاکٹرز کو ہدایات دیتے کھاکہ وہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی عملہ کی کڑی کی نگرانی کو یقینی بنائے تاکہ پولیو مہم کو بھرپور طریقہ سے کامیاب بنایا جا سکے اس نے کھاکہ آنیوالی پولیو مہم کو 100 سیکڑو کامیاب بنانے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :