کوئٹہ، وکیل پر مبینہ قاتلانہ حملہ کے خلاف وکلاء تنظیموں کا عدالتوں کا بائیکاٹ

بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں، اہم مقدمات ملتوی ، سائلین کو مشکلات کا سامنا

جمعہ 4 مئی 2018 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2018ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکیل پر مبینہ قاتلانہ حملہ کے خلاف وکلاء تنظیموں کا عدالتوں سے بائیکاٹ بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں کر دیئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق وکیل پر مبینہ قاتلانہ حملہ کے خلاف وکلا ء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا بلوچستان بار کونسل کی کال پر وکلاء اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں کردئیے گئے ہڑتال کے باعث اہم مقدمات التواء کا شکار‘ سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :