فائر فائٹرز اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں۔ڈاکٹر ناطق حیات

جمعہ 4 مئی 2018 23:46

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ 4مئی فائر فائٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سنٹرل اسٹیشن چوک چورہٹہ ڈیرہ غازیخان پر منعقدہ تقریب میں انہو ںنے بتایاکہ ڈویژنل پبلک سکول میںاس حوالے سے آگاہی سیمینارمنعقد کیا گیا جس میں فائر فائٹر ز کی خدمات کو سراہا گیاجو اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کرتے ہیں․ اس موقع پرریسکیورز نے کثیر منزلہ عمارت میں لگی آگ میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے اور آگ بجھانے کا عملی مظاہر ہ بھی کیا اس کے علاوہ طلباء کو آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی اقداما ت اور احتیاطی تدابیربارے آگاہی دی گئی ۔

اس کے علاوہ عوام الناس کی آگاہی کیلئے شہر میں ریلی بھی نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :