اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ اتوار کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے

جمعہ 4 مئی 2018 23:50

سکھر۔ 4مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل سینٹر سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ 06مئی 2018بروز اتوار کو صبح 10:30بجے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سکھر کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائیگی ،جس کے مہمان خصوصی اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ ہونگے ،جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی اور دیگر خصوصی طور پر شرکت کرینگے۔